بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے 2 افراد کے قتل میں ملوث اپنی بہن عالیہ فخری سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے نرگس فخری نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 20سال سے اپنی بہن سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہن کے امریکا میں 2 افراد کے قتل میں ملوث ہونے سے متعلق سوشل میڈیا سے پتہ چلا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس کی بہن عالیہ کو مبینہ طور پر نیویارک میں دو افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
عالیہ فخری کو نیویارک کے شہر کوئنز میں ان کے سابق بوائے فرینڈ ایڈوڈز جیکبز اور ان کی دوست ایناستاسیا ایڈین کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
ملزمان نے دو منزلہ مکان کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں دونوں افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نرگس کی بہن نے حسد کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا جب جیکبز اپنی خاتون دوست کے ساتھ پائے گئے تھے۔
ہم نے سب کچھ کھو دیا! نادیہ حسین کے گھر چوری کی واردات
بعدازاں بالی ووڈ اداکارہ کی بہن کو کوئنز کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔