ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ جو اپنی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے انڈسٹری میں جانی جاتی ہیں، اور مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی لیکن اس بار اداکارہ کی جانب سے ٹی وی پروگرام پر رقص کرنے سے انکار کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ حسینا نے اپنی آنے والی فلم ‘اظہر’ کی پروموشن کے لیے ایک ڈانس پروگرام میں شرکت کی، ٹی وی پر ان کے ہمراہ عمران ہاشمی اور پراچی دسائی بھی موجود تھے،جب اداکارہ سے گانے پر رقص کے لیے پوچھا گیا تو اداکارہ نے انکار کریا جو بہت حیران کن بات تھی.
اداکارہ نرگس فخری اپنی آنے والی فلم اظہر میں عمران ہاشمی کے ساتھ جلوہ گرہیں. اداکارہ فلم میں سنگیتا بجلانی کا کردار نبھا رہی ہیں.
اداکارہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی طبعیت ٹھیک نہ ہونے کے باعث انہوں نے رقص سے انکار کیا، ڈاکٹرز کی جانب سے اداکارہ کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے.
واضح رہے اداکارہ کا گذشتہ دنوں ادے چوپڑہ سے علیحدگی کا واقعہ سامنے آیا تھا.