منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

نرگس فخری کی بہن قتل کے الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ کو مبینہ طور پر قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ کو مبینہ طور پر نیویارک میں دو افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عالیہ فخری کو نیویارک کے شہر کوئنز میں ان کے سابق بوائے فرینڈ ایڈوڈز جیکبز اور ان کی دوست ایناستاسیا ایڈین کو قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

- Advertisement -

ملزمان نے دو منزلہ مکان کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں دونوں افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نرگس فخری کی بہن نے حسد کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا جب جیکبز اپنی خاتون دوست کے ساتھ پائے گئے تھے۔

بعدازاں بالی ووڈ اداکارہ کی بہن کو کوئنز کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔

نرگس فخری کی والدہ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسی کو قتل کرسکتی ہے، وہ ایک ایسی شخصیت تھی جو سب کا خیال رکھتی تھی۔ اس نے ہر ایک کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ نرگس فخری نے رنبیر کپور کے مدمقابل ‘راک اسٹار’ (2011) سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

نرگس فخری نے شاہد کپور کے ساتھ ایکشن کامیڈی فلم ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ کے ڈانس نمبر میں جلوے بکھیرے تھے جبکہ وہ عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’اظہر‘ میں موجود تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں