نارووال کے نواحی گاؤں خوشحال گڑھ میں تین خواتین اور ایک بچے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کرنے والا ملزم اکرام اسلم بھی واقع میں ہلاک ہوچکا ہے، قتل کرنے والے ملزم اکرام اسلم نے خود اپنے ہاتھ اور گلے کی نسیں کاٹ لی تھیں، نسیں کٹنے اور زیادہ خون بہہ جانے سے ملزم اکرام اسلم اسپتال جاکر دم توڑ گیا۔
پسند کی شادی نہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کی فیملی پر گولیاں چلا کر گھر کو آگ لگادی
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ مقتولین کے قریبی عزیز کی مدعیت میں تھانہ ظفروال میں درج ہوا ہے، مقدمہ چار نامزد، تین نامعلوم سمیت 7 افراد کیخلاف درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چار افراد کو قتل کرنے والا اکرام اسلم مقتولہ عالیہ کا سابق شوہر تھا، مقتولین اور ہلاک ہوئے ملزم اکرم اسلم کے درمیان مقدمہ چل رہا تھا۔
واضح رہے کہ رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے تین خواتین اور ایک کم سن بچے سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے، جبکہ قاتل اکرم اسلم نے واردات کے بعد گھر کو آگ لگادی تھی۔