تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ناسا نے سرخ سیارے پر عجیب و غریب شے دریافت کرلی

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ماہرین فلکیات نے مریخ پر ایک عجیب و غریب پتھر دریافت کیا ہے جو ریچھ کے چہرے سے مشابہت رکھتا ہے۔

ایروزنا یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے ویب سائٹ پر بیئر آن مریخ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں پتھر میں حیران کن طور پر ریچھ سے شکل دیکھی جاسکتی ہے۔

ہائی رائس کے محقق کا بتانا ہے کہ دراصل سرخ سیارے پر موجود پہاڑی میں وی کے سائز کا ٹوٹنے والا ڈھانچہ، (ناک)، دو گڑھے (آنکھیں) اور ایک سرکلر فریکچر پیٹرن (سر) ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ناک آتش فشاں یا مٹی کا راستہ ہو اور جمع لاوا یا مٹی کا بہاؤ ہو۔؟

واضح رہے کہ اس سے قبل زمین پر لوگوں کو ہیپی فیس کریٹر سے متعارف کروایا گیا ہے جو کہ ہیکر دی میپیٹ کا ایک پورٹریٹ ہے اور حیرت انگیز طور پر ایڈ اسنر کا مسکراتا چہرہ۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی خلائی ادارے ناسا نے قطب جنوبی میں دنیا کا سب سے بڑے برفانی تودے کی پگھلنے کی نئی تصویر جاری کی تھی ۔

قطب جنوبی میں دنیا کا سب سے بڑے برفانی تودے اے-76اے کے پگھلنے کا عمل تیز ہوگیا اور اب وہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ناسا نے برفانی تودے کی نئی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا قطب جنوبی میں دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ اے 76 اے اب پگھلنے کے قریب ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں