تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چاند پر بیت الخلاء کا تصور پیش کریں اور 33 لاکھ روپے پائیں

واشنگٹن : امریکی خلائی ادارے (ناسا) نے چاند کےلیے بیت الخلاء کا ڈیزائن تیار کرنے والے کو 33 لاکھ سے زائد انعامی رقم دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناسا کی جانب سے یہ اعلان خلانورد کی سہولت کےلیے کیا گیا ہے تاکہ انہیں خلا میں بھی گھر جیسی سہولیات میسر آسکیں۔

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص چاند کےلیے کمپیکٹ ٹوائلٹ کا ڈیزائن تیار کرے اسے 20 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا تاہم بیت الخلاء کو ناسا کے فراہم کردہ اصولوں کے مطابق ہی تیار کرنا ہوگا۔

امریکی خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ چاند کےلیے تیار کیے جانے والے ٹوائلٹ کا ڈیزائن 4.2 کیوبک فٹ سے بڑا نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس میں 60 ڈیسیبل سے زیادہ آواز ہونے کی گنجائش ہو۔

ناسا کا کہنا ہے کہ خلانورد اپنے کیبن میں ہوتے ہیں تو وہ اپنا اسپیس سوٹس اتار دیتے ہیں اور انہیں وہاں بھی بیت الخلاء کی ضرورت پڑتی ہے جس میں وہ تمام سہولیات موجود ہوں جو ایک گھر میں موجود ٹوائلٹ میں ہوتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ناسا میں ٹوائلٹ ڈیزائن جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اگست ہے، جس شخص کا ڈیزائن سب سے بہترین ہوگا اسے 20 ہزار ڈالر جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو 10 اور تیسرے نمبر پر آنے والے شخص کو 5 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -