کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے چالیس فیصد شیئرز کی فروخت کا معاملے پر امریکی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستانی مارکیٹ میں حصی دار ببنے کی خواہاں ہے۔
بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کوششیں ناکام ہوگئی ہے، ایک کے بعد ایک بڑی اسٹاک مارکیٹس پی ایس ایکس کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کررہی ہے۔
نیسڈیک کا وفد آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کرے گا، اس کے علاوہ برطانوی فنڈز کاوفد آج اسٹاک مارکیٹ کو دورہ کرئے گا۔
دوسری جانب چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایسکچینج کے شئیرز خریدنے کیلئے میدان میں موجود ہے، لندن اور استنبول اسٹاک مارکیٹ ابتدائی دلچسپی کے بعد پیچھے ہٹ چکی ہیں، اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستانی مارکیٹ کے اسٹرٹیجک شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نےجولائی میں چالیس فیصد شیئر کی فروخت کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کو اکیس اکتوبر تک پیشکش جمع کرانی ہیں۔ اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین مارکیٹ ثابت ہورہی ہے، انڈیکس میں رواں سال پچیس فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔