پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

نسیم شاہ نے نکاح کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر نکاح کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں وہ دو بزرگوں کے درمیان مسکراتے ہوئے بیٹھے ہوئے تھے اس تصویر پر انہوں نے بہتر نوازنے پر شکر گزاری کے ساتھ الحمدللہ لکھا۔

نسیم شاہ کی یہ انسٹا اسٹوری جیسے ہی سوشل میڈیا صارفین نے دیکھی تو نسیم شاہ کے رشتے اور نکاح کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

- Advertisement -

صارفین نے اندازہ لگانا شروع کردیا کہ شاید نسیم شاہ کا نکاح ہوگیا ہے یا وہ کسی رشتے میں منسلک ہوگئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ نسیم شاہ کا نکاح ہوگیا ہے جبکہ دوسرے صارف نے بات پکی ہونے کا امکان ظاہر کیا۔

سوشل میڈیا پر رشتے کے حوالے سے پھیلی افواہوں پر نسیم شاہ کو وضاحت دینی پڑی۔

نسیم شاہ نے لکھا کہ ’جو تصویر میں نے شیئر کی وہ میرے نکاح یا منگنی کے بارے میں نہیں تھی، شکر گزار ہونے کا مطلب صرف کسی رشتے میں منسلک ہونا نہیں۔‘

انہوں نے درخواست کی کہ براہ مہربانی اسے غلط سمجھنا بند کریں، وہ گھر والوں کے ساتھ افطار کی ایک معمولی تصویر تھی، مجھے امید ہے کہ اب سب واضح ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں