بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نسیم شاہ نے جس بلے سے چھکے لگائے،وہ کس کا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: افغانستان کے خلاف دو گیندوں پر دو چھکے مارنے والے قومی ہیرو نسیم شاہ کا ہر سو چرچا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ جس بلے سے چھکے مارے گئے وہ کس کا تھا؟

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف تاریخی فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ وہ چھکے لگا سکتے ہیں، اس کے لیے انہوں نے کافی پریکٹس بھی کی تھی، تاہم بلا ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں یہ تبدیل کرنا پڑا۔

نسیم شاہ نے بتایا کہ انہوں نے جس بلے سے چھکے لگائے وہ حسنین کا تھا, آخری اوور حسنین سے کہا کہ مجھے اپنا بلا دو میرا بلا اتنا اچھا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کے چھکوں نے بھارتیوں کے بھی چھکے چھڑا دیئے، ویڈیو دیکھیں

ادھر فاسٹ بولر محمد حسنین نے بھی تصدیق کی کہ دونوں چھکے انہی کے بلے سے لگے، حسنین نے بتایا کہ’ نسیم نے انہیں بیٹ دینے کے بارے میں کہا تھا، انہوں نے کہا ٹھیک ہے، تم ایک رن لے لو اور بیٹ مجھے واپس دو لیکن نسیم نے دو چھکے لگا کر میچ ختم کر دیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف آخری اوور میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو لگاتار چھکے لگائے تھے، جس کی بدولت پاکستان ایک وکٹ سے فتح یاب ہوا۔

پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی بھارت اور افغانستان ایشیا کپ سے باہر ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں