منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نسیم شاہ نے زمانہ طالبعلمی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے بولنگ اٹیک کے اہم ستون فاسٹ بولر نسیم شاہ نے باتوں باتوں میں اپنے دور طالبعلمی سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

اپنی تیز بولنگ سے دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ اٹیک کے اہم ستون فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نجی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دوران تعلیم ٹیچرز مجھے نالائق بچہ سمجھتے تھے اور اسی وجہ سے کلاس میں سب سے پیچھے بٹھاتے تھے۔

انہوں ںے بتایا کہ ٹیچرز نالائق سمجھ کر سب سے پیچھے بٹھاتے تھے لیکن میں نالائق نہیں تھا بلکہ کلاس میں پیچھے بیٹھ کر دوستوں کے ساتھ مل کر ٹیم اور منصوبے بناتے تھے تاکہ بریک میں جاکر کھیل سکیں۔

گفتگو کے دوران میزبان نے فاسٹ بولر سے فیملی ممبران سے متعلق سوال کیا کہ ان کی کی فیملی میں کتنے لوگ ہیں اور ان کا نمبر کیا ہے۔ اس سوال پر نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں مشہور ہونے والی ایک ویڈیو کا سہارا لیتے ہوئے پُرمزاح انداز میں جواب دیا کہ ہم 6 بہنیں اور دو بھائی ہیں اور میرا نمبر جاز “Jazz” کا ہے۔

بعد ازاں ہنستے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ نے آسٹریلوی فاسٹ بولر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما لیا

نسیم نے نے دوران انٹرویو غیر ملکی صحافی کو 30 فیصد انگلش سے متعلق اپنے بیان پر کہا کہ وہ بیان میں نے سوچ سمجھ کر نہیں دیا تھا۔ ویسے میرا خیال ہے کہ جتنی انگلش آتی ہے اتنی ہی بولنی چاہیے۔ پہلے مجھے 30 فیصد آتی تھی لیکن انگلش پر مزید کام کر رہا ہوں اور اب مجھے 60 فیصد انگلش آتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں