جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’نسیم میرا ’شولڈر‘ لے لو‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کیا جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نسیم شاہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’بھاری دل کے ساتھ میں یہ بتا رہا ہوں کہ میں اس شاندار ٹیم کا حصہ نہیں ہوں، ٹیم میں شمولیت نہ ہونے پر افسوس ہے، مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔‘

نسیم شاہ نے مزید لکھا کہ ’انشا اللہ بہت جلد میدان میں اتریں گے، تمام مداحوں کی دعاؤں کا شکر گزار ہوں۔‘

نوجوان فاسٹ بولر کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہیں وہیں نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے بھی نسیم شاہ کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔

محمد حارث نے پی ایس ایل کی اپنی تصویر شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’نسیم میرا شولڈر لے لے۔‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’مضبو رہو دوست۔‘

نوجوان وکٹ کیپر بیٹر کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اسے خوب سراہا بھی جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں