اشتہار

نسیم شاہ سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ انگلش کائونٹی چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر انجری کا شکار ہو کر ایک ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں وہ اپریل اور مئی میں اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

نسیم شاہ کو انگلش کلب گلوسٹر شائر نے 2022 کے سیزن کے لیے سائن کیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ نوجوان بولر انگلش ‏کلب کی جانب سے کھیلیں گے

- Advertisement -

نسیم شاہ نے پورے سیزن کے لیے گلوسٹر شائر سے معاہدہ کیا جس میں وہ کلب کی جانب سے تمام ‏فارمیٹ کھیلیں گے تاہم نیشنل ڈیوٹی پر وہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر بھی کلب سے معاہدہ کر چکے ہیں۔ وہ پہلے بھی اسی کلب ‏کی جانب سے 2021 کا سیزن کھیل چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں