پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے بھارتی ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
ایک صارف کی جانب سے بحث و مباحثے کی امریکی ویب سائٹ ریڈیٹ پر بھارتی یوٹیوب شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ سے متعلق تنازع پر ویڈیو شیئر کی گئی۔
نسیم شاہ کا ہم شکل شخص اس ویڈیو میں انڈیا گاٹ لیٹنٹ پر عائد پابندی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص متعلقہ افراد کو یہ کہتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا تھا کہ بھارت میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں جس پر حکومت کو توجہ دینی چاہئے، مگر حکومت ان مسائل کو چھوڑ کر انڈیا گاٹ لیٹنٹ پر پابندی عائد کرنے میں زیادہ مصروف ہے۔
مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آتے ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ شخص کی باتوں سے زیادہ اس کے چہرے پر توجہ دی جارہی ہے۔ جو پاکستانی بالر نسیم شاہ سے حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین مذکورہ ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی اس کشمکش میں مبتلا ہو گئے کہ پاکستانی فاسٹ بالر بھارتی تنازع پر آخر کیوں گفتگو کررہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف کیا پلان ہے؟ نسیم شاہ نے بتا دیا
موجود شخص کو نسیم شاہ سمجھ کر ایک صارف نے ویڈیو میں لکھ دیا کہ بھارت کے تنازعات میں نہ پڑیں اور اپنی کرکٹ پر توجہ دیں جبکہ ایک اور صارف نے سوال پوچھا کہ کیا یہ شخص نسیم شاہ کا بھائی ہے؟