اشتہار

نسیم شاہ کے یارکر اور حسنین شرمیلے! عمرگل کی دلچسپ گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمرگل نے اپنے فاسٹ بولنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ کے یارکر اچھے ہیں جب کہ حسنین شرماتے ہیں ان کے پاس جس طرح کا پیس ہے وہ تباہ کن بولر بن سکتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نسیم شاہ ایک بہترین بولر ہے بولرز کو اپنی اسٹرینتھ کا علم ہونا چاہیئے یوکرز پر نسیم شاہ کافی محنت کر رہے ہیں یہ نہیں کہوں گاکہ بولرکی پرفارمنس پر کوچ کو کریڈٹ دیا جائے۔

عمر گول نے کہا کہ محمد حسنین سےبولنگ پرکافی بات چیت ہوئی ہے حسنین کو اپنے فوکس پر کافی کام کرنا ہے ان کے پاس پیس ہےلیکن ابھی وہ شرماتے ہیں جس طرح کی پیس حسنین کے پاس ہے وہ تباہ کن بن سکتےہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ماضی میں ٹاپ فورمیں رہی بدقسمتی سے گزشتہ سیزن اچھا کھیل پیش نہ کر سکے، کھلاڑی کوجب تک مواقع نہیں ملےگاتووہ کیسےآگےبڑھے گا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو آگے تک بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ ہے 4 شہر میزبان ہیں، ڈیو فیکٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پلانز پر کام کر رہےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں