اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نصیرالدین شاہ دلیپ کمار پر کیے گئے منفی تبصرے پر آج تک قائم

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار نصیرالدین شاہ لیجنڈری مرحوم اداکار دلیپ کمار سے متعلق 2021 میں کیے گئے منفی تبصرے پر آج تک قائم ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نصیرالدین شاہ نے دلیپ کمار کی وفات کے فوراً بعد ایک مضمون میں لکھا تھا کہ انہوں نے انڈسٹری کے نوجوان فنکاروں کو سکھانے کیلیے کچھ نہیں کیا کیونکہ وہ نسلوں کو نکھارنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔

اس مضمون کے بعد نصیرالدین شاہ پر لوگوں نے کڑی تنقید کی لیکن وہ متعدد انٹرویوز میں اپنے منفی تبصرے کا دفاع کرتے نظر آئے۔ انہوں نے آج تک اپنے الفاظ واپس نہیں لیے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے دلیپ کمار کی وفات کے بعد مضمون لکھا جس پر لوگوں نے اعتراض اٹھایا، اب لوگ ناراض ہوں یا خوش، میں نے جو محسوس کیا وہ لکھ دیا۔

متعلقہ: نصیرالدین شاہ ایک بار پھر بھارتی مسلمانوں کے حق میں بول پڑے

انہوں نے کہا کہ میں بھی ان کا فین تھا لیکن کئی بار مایوس ہوا، ان کی تعریف تو پوری دنیا کرتی ہے مگر میرا منفی تبصرہ کوئی بُری بات نہیں ہے۔

’ایک دفعہ دلیپ کمار نے مجھ سے کہا کہ مہذب گھرانے کے لوگ فلموں میں کام نہیں کرتے، تمہارا تعلق اچھے گھرانے سے ہے لہٰذا تم واپس چلے جاؤ۔‘

نصیرالدین شاہ نے کہا کہ اگر اُس وقت مجھ میں ہمت ہوتی تو میں اُن سے سوال کرتا کہ پھر آپ کیوں فلم انڈسٹری میں ہیں؟ طویل عرصے بعد اُن سے دوبارہ ملاقات ہوئی لیکن میں نے اس بات کا ذکر اس لیے نہیں کیا کہ انہیں شاہد اپنی بات یاد نہ ہو۔

نصیرالدین شاہ نے اپنے مضمون میں یہ بات بھی لکھی تھی کہ دلیپ کمار نے فلم پروڈیوس کی لیکن کبھی ڈائریکٹر نہیں بنے اور اپنے تجربے سے لوگوں کو فائدہ نہیں پہنچایا، انہوں نے کسی اور کو تیار کرنے کی زحمت نہیں کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں