پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘فوادچوہدری کس منہ سے آکر میڈیا سے بات کرتے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کس منہ سےآکر میڈیا سے بات کرتے ہیں۔

فوادچوہدری کےبیان پر ناصرحسین شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کل عدالت نےتاریخ سازفیصلہ دیاجس سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا یہ فیصلہ بادشاہت کاخاتمہ ،جمہوریت کےاستحکام کا فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پی ٹی آئی نےبدترین حکمرانی کی باربار آئین شکنی کی آج پی ٹی آئی کے پیکا آرڈیننس بھی عدالتوں نےختم کر دیا فوادچوہدری کس منہ سےآکر میڈیا سے بات کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ کل کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی بالادستی خطرے میں پڑ گئی، حیرت انگزیز فیصلہ ہے کہ اسپیکر کو کہا کہ محرف اراکین ووٹ ڈال سکیں گے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا اپنا اپنا کام ہے، حاکمیت پارلیمان کی نہیں بلکہ سپریم کورٹ کی طرف شفٹ ہوگئی ہےاور پارلیمان کی حاکمیت چند ججز کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے، اس فیصلے سے تقسیم اقتدار کی تھیوری سخت متاثر ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں