ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

چیف جسٹس سے درخواست ہے نسلہ ٹاور کیس کا فیصلہ واپس لیا جائے: مولانا بشیر فاروقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مولانا بشیر فاروقی نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ نسلہ ٹاور کیس کا فیصلہ واپس لے لیں، انھوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے بھی اپنا فیصلہ لیا تھا، اس لیے آپ بھی واپس لے لیں۔

تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کو نسلہ ٹاور سے متعلق آباد نے پریس کانفرنس کی، جس میں سی ای او اور صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان اور ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری اور فاروق ستار بھی موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا بشیر فاروقی نے کہا ہم توہین عدالت نہیں کر رہے ہیں، ہم چیف جسٹس اپیل کر رہے ہیں کہ ہماری فریاد کو سنا جائے، ثاقب نثار نے فیصلہ واپس لے لیا تھا، آپ بھی واپس لے لیں، ٹاور کی تعمیر کی جس نے اجازت دی تھی، اس کو عدالت بلایا جائے۔

- Advertisement -

نسلہ ٹاور گرانے کے لئے 200 کی جگہ 400 مزدوروں کو لگائیں، سپریم کورٹ کی کمشنر کراچی کو ہدایت

ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا بینکوں کے ذریعے خرید و فروخت ہوئی ہے، متعلقہ اداروں کے اجازت نامے دیکھ کر فلیٹ خریدے گئے، کیا میں پہلے سپریم کورٹ جاؤں گا کہ میں فلیٹ خرید سکتا ہوں یا نہیں؟ انھوں نے کہا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی پارکنگ نالے پر بنی ہوئی ہے، سپریم کورٹ اس معاملے پر فل کورٹ بینچ بنائے۔

خرم شیرزمان نے کہا پہلے دن سے تحریک انصاف نسلہ ٹاور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، میں سندھ پولیس کی کل مظاہرین پر کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ کراچی کے نسلہ ٹاور میں آپریشن کا آج چوتھا روز ہے، کثیر المنزلہ عمارت کو توڑنے کے لیے بھاری مشینیں لائی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں