اشتہار

نسلہ ٹاور کیس : سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینٹی کرپشن نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کو ضمانت منسوخی کے بعد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نسلہ ٹاورکی زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی اینٹی کرپشن عدالت میں سماعت ہوئی۔

سابق ڈاٸریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر کاکا عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے ملزم منظور قادر کاکا کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

- Advertisement -

اینٹی کرپشن عدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اےمنظورقادرکاکاکی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

اس سے قبل منظور قادر کاکا کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے عیوض عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

تفتیشی افسر اور وکیل سرکار شرف الدین نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ منظور قادر کاکا نے نسلا ٹاور کا غیر قانونی طور پر نقشہ پاس کیا جبکہ منظور قادر کاکا اور دیگرملزموں پرنسلہ ٹاورکی زمین سات سو گزسے بڑھاکر گیارہ سومربع گز کرنے کا الزام ہے۔

تفتیشی افسر زاہد میرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ منظور قادر کاکا نے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی منظوری دی تھی اور سپریم کورٹ کے حکم پر منظور قادر کاکا کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

26 جولائی کو عدالت نے منظور کاکا کی عبوری ضمانت منظور کی تھی ،عدالت نے آج منظور کاکا کی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت تھی، جس میں عدالت نے آج منظور کاکا کی ضمانت منسوخ کردی، جس کے بعد اینٹی کرپشن نے منظور کاکا کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزموں پرالزام ہے کہ انھوں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سےسرکاری زمین کاغیرقانونی نقشہ پاس کیا تھا۔

سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاورکی غیرقانونی تعمیر کانوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور نسلہ ٹاورکوسپریم کورٹ کےحکم پر2022میں مسمار کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں