منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

’شان مسعود کا چوتھے نمبر پر آنا کوئی معنی نہیں رکھتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ شان مسعود کا چوتھے نمبر آنا میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں شان مسعود نے ڈیبیو کیا لیکن انہیں نمبر چار پر بھیجا گیا وہ 7 رنز بنا کر عادل رشید کو وکٹ دے بیٹھے تھے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا کہ شان مسعود فنشر نہیں ہیں وہ ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں۔

ناصر حسین نے کہا کہ شان مسعود کو اوپنر بھیجنا چاہیے تھا لیکن انہیں نمبر 4 پر بھیجا گیا جو میرے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لاہور اور کراچی کے پارکوں کی فوٹیج اور ٹیپ بال کرکٹ دیکھی ہے کرکٹ یہاں لوگوں کے خون میں شامل ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ آج کی پاکستان کی کارکردگی کے بعد لوگ چیخ رہے ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر 7 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں