بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

طلاق کی افواہیں، پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے پہلی پوسٹ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، ایسے میں نتاشا نے پہلی پوسٹ جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مداحوں نے دونوں اسٹارز کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر ساری توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

جب سے دونوں اسٹارز کی طلاق کی افواہوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے، اس وقت نتاشا اسٹینکووچ نے انسٹاگرام پر ایک مبہم اسٹوری شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ ’کوئی سڑک پر آنے والا ہے‘۔

- Advertisement -

اب پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے ایک بار پھر مداحوں کی دلوں کی دھڑکن کو بڑھاتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں وہ لفٹ میں مرر سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @natasastankovic__

اس مرر سیلفی کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ اندازہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ نتاشا نے طلاق کی تردید کرنے کیلئے یہ پوسٹ جاری کیا ہے کیونکہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ نتاشا ہاردیک پانڈیا کا گھر چھوڑ کر چلی گئیں ہیں۔

ہاردک پانڈیا سے طلاق کی صورت میں نتاشا کو کتنی جائیداد ملے گی؟

واضح رہے کہ مرر سیلفی میں نظر آنے والی لفٹ میں وہ ماضی میں متعدد بار تصاویر شیئر کرچکی ہیں جن میں ان کے ساتھ انکا بیٹا بھی موجود ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں