بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

73واں یوم شہادت : پوری قوم کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو بھرپور خراجِ عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پوری قوم کی جانب سے 73ویں یوم شہادت پر نائیک سیف علی جنجوعہ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، نائیک سیف علی جنجوعہ نے پیرکلوایہ چوٹی پر1948میں بھارتی حملہ پسپاکیا اور ساتھیوں کیساتھ وطن کادفاع کرتے جام شہادت نوش کیا۔

- Advertisement -

خیال رہے جرات اور بہادری کی عظیم لازوال داستان رقم کرنے والے آزاد جموں و کشمیر کے سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا آج 73 واں یوم شہادت ہے۔

نائیک سیف علی جنجوعہ، آزاد جموں و کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے ایک گاوں میں 25 اپریل 1922ء میں پیدا ہوئے،انہوں نے 18 سال کی عمر میں برٹش انڈین آرمی کی رائل کور میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی،اس دوران وہ دوسری جنگ عظیم میں چار سال بیرون ملک محاذ پر بھی تعینات رہے۔

جنگ کے بعد ان کی یونٹ جالندھر اور لاہور میں تعینات ہوئی ،قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے میں آگئے اور سردار فتح محمد کریلوی کی حیدری فورس میں شامل ہوگئے، جو بعدازاں آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ بنی ، سیف علی جنجوعہ کی قائدانہ صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انہیں نائیک کے عہدے پر ترقی دے د ی گئی۔

جس کے بعد انہیں پلاٹون کمانڈر بنا کر مینڈھر سیکٹر پر پیر کالیوا کے مقام پر دشمن کا حملہ روکنے کا حکم ملا، جہاں انہوں نے بھارتی فوج کے پورے بریگیڈ سے جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جرات اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔

ان کی پلاٹون نے دستیاب فائر پاور اور مختصر نفری کے ساتھ بھارتی بریگیڈ کے چار حملے پسپا کئے، نائیک سیف علی جنجوعہ نے بھارتی فوج کے وطن کی حرمنت کیلئے بے جگری اور جانبازی کی عظیم داستان رقم کرتے ہوئے 26اکتوبر 1948ء کو جام شہادت نوش کیا ۔

جس پر 14 مارچ 1949ء کو حکومت آزاد جموں و کشمیر نے نائیک سیف علی خان جنجوعہ کو آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا جنگی اعزاز” ہلال کشمیر “ عطا کیا، جو نشان حیدر کے مساوی ہے۔

حکومت پاکستان نے ان کی لازوال قربانی کی یاد میں 30 اپریل 2013 کو ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں