تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سانحہ گیاری سیکٹر کی گیارہویں برسی پر قوم کا شہداء کو سلام

راولپنڈی : سانحہ گیاری سیکٹر کو 11 سال مکمل ہوگئے، 7 اپریل 2012 کو بڑا برفانی تودہ گرنے سے 129فوجی شہید ہوگئے تھے ، آج پوری قوم گیاری کے اُن عظیم شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گیاری سیکٹر کو11سال مکمل ہونے پر گیاری کے شہداء سلام پیش کیا گیا، گیاری کے مقام پر سیاچن گلیشیر تقریباً 30 ہزار 775میٹر بلند چوٹی کا شماردنیا کی سب سے بلند ترین دفاعی چوٹیوں میں ہوتا ہے۔

سیاچن گلیشیر پر ناردرن لائن انفینٹری بٹالین کی کمانڈ لیفٹیننٹ کرنل تنویر کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ میجر ذکاء بھی موجود تھے کہ 7 اپریل 2012ء کو فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک بڑا برفانی تودہ ان کی یونٹ پر آ گرا، جس کے نتیجے میں 129فوجی شہید ہو گئے۔

بلند چوٹی اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں کو انجام دینا انتہائی مشکل کام تھا تاہم خطرناک موسم کے باوجود پاک فوج نے 13000فٹ کی بلند چوٹی پر اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 7شہداء کے علاوہ باقی تما م شہداء کے جسدِ خاکی ورثاء کے حوالے کئے جبکہ یہ مشن پورا سال جاری رہا۔

غیر ملکی ریسکیو ٹیمز نے اس مشن کو ناممکن قرار دیا تھا ، تاہم انجینئرز کور کے ساتھ ساتھ دیگر بٹالینز نے اس ریسکیو آپریشن میں بڑی دل جوئی اور جوان مردی سے اس کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔

سیاچن کی بلند چوٹی پر نصب اس مقام پر یاد گارِ شہداء بطور مونومنٹ، ہمیں ان شہداء کی یاد دلاتا ہے، شہداء گیاری کی برسی پر گنز کی سلامی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ان کی قربانی کو نہیں بھولے۔

آج پوری قوم گیاری کے اْن عظیم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، زندہ قومیں اپنے شہداء کو نہیں بھولتی جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے وطن کے دفاع کو مقدم رکھا۔

Comments

- Advertisement -