پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‏’23مارچ کو قوم اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی’‏

اشتہار

حیرت انگیز

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 23مارچ کوقوم اسلام آبادکی طرف مارچ ‏کرے گی جن لوگوں نے2018 میں مداخلت کی وہ بلدیاتی الیکشن میں نیوٹرل نظر آئے۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں ذمہ داری شہبازشریف کی ‏ہے 23مارچ مہنگائی مارچ کی تیاری کیلئےاجلاس بلائےگئے تمام جماعتوں نے بھرپور شرکت کی اور ‏عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اس حکومت میں لوگ خودکشی ‏کرنے پرمجبور ہو گئے ایسی صورتحال سےملک کونکالناقومی فریضہ بن چکاہے بلدیاتی انتخابات ‏میں جےیوآئی کی فتح اپوزیشن کی فتح ہے بلدیاتی الکشن نےعوام کےجذبات کی ترجمانی کی ‏اگلے مرحلے میں حکمران جماعت کااس سےبھی براحال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفےاس لیے دیےجارہےتھےکہ فوری الیکشن ہو کبھی بھی پیپلزپارٹی اوراےاین ‏پی کومخالف نہیں سمجھا، پیپلزپارٹی اوراےاین پی کوہمیشہ اپوزیشن کاحصہ سمجھا، تنظیم میں ‏وہ ساتھ نہیں مگرحکومت کے خلاف سوچ ایک ہے جن لوگوں نے2018میں مداخلت کی وہ بلدیاتی ‏الیکشن میں نیوٹرل نظرآئے ووٹرکی عزت کو باہر کے ملک یا اداروں سےجوڑنا ووٹر کی بےعزتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں