The news is by your side.

Advertisement

‘پی ڈی ایم کو نقصان پہنچانے والے کو قوم معاف نہیں کرے گی’

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نےبھی پی ڈی ایم کونقصان پہنچایاقوم ‏انھیں معاف نہیں کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی ‏کرنے آئے، 23 مارچ کو ایک خواب کی قراردادپاس کی گئی، مسلمانوں نے اپنی جدوجہد سے قلیل ‏عرصےمیں ملک حاصل کیا پاکستان میں 22 کروڑ کے لوگوں کا ووٹ محفوظ نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ بنگلا دیش آج فخر سے کہہ رہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ‏بنگلادیش اس لیے آگے نکلا کہ وہاں ووٹ کی طاقت کوتسلیم کیاگیا ہمارے ہاں آج بھی بیلٹ پربلٹ ‏بھاری ہے، ملک کو ترقی دینی ہے توبلٹ پر بیلٹ کوبھاری کرناپڑےگا ووٹ کو بے توقیر کیا گیاتو ‏ملک تقسیم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بلاول نے جو گفتگو کی ہم نے اس پر تبصرہ نہیں کیا ہمارا ہدف ‏عمران خان ہے ، ذاتیات پرجانے اور بیان بازی سے پرہیز کریں گے ہم آصف زرداری اور بلاول کے ‏بیانات کا جواب نہیں دیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکیلئے فیصلہ ہوا تھا امید ہے ‏پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلےکا احترام کرے گی لیکن جس نےبھی پی ڈی ایم کونقصان ‏پہنچایاقوم انھیں معاف نہیں کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں