تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھرمیں احتجاج، توڑ پھوڑاور جلاؤ گھیراؤ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھرمیں احتجاج، توڑپھوڑاور جلاؤ گھیراؤ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری پرملک بھرمیں احتجاج، توڑپھوڑاور جلاؤ گھیراؤ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ ایوان ملکی استحکام، سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی بہبود پر منفی اثرات پر تحفظات کا اظہار اور قیمتی جانوں کے ضیاع ،ریاستی اور نجی املاک کو نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

متن میں کہا گیا کہ ایوان جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور اس کو جلانے کی مذمت کرتا ہے، ایوان جی ایچ کیو، شہدا کی یادگاروں، تاریخی عمارتوں، مساجد اور اسکولزپرحملوں کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، یہ ضروری ہے کہ عدلیہ بلاتعصب اپنا آئینی کردار ادا کرے۔

Comments