اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہورہا ہے، اجلاس میں عمران خان شریک نہیں ہونگے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت قائم مقام اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کرینگے، اجلاس کے آغاز میں ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے سردار ایاز صادق سمیت تین ارکان حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کریں گے۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں عمران خان کی شریک نہیں ہونگے جبکہ ایم کیوایم کے اراکین آج کے اجلاس میں شرکت کریں گے