منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ملکی معاشی استحکام کا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت اور صوبوں میں مالی اخراجات کو ہم آہنگ کرنے کیلیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبوں میں مالی اخراجات کو ہم آہنگ کرنے کیلیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ صوبوں میں سبسڈیز اور وفاقی حکومت فنڈنگ کے منصوبوں کا تخمینہ تقریباً ایک ٹریلین روپے ہے۔

ان منصوبوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام، صوبائی ترقیاتی منصوبے، اعلیٰ تعلیم، ٹیوب ویلوں کے لیےبجلی، کھاد پر سبسڈیز بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے مالی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور ایس آئی ایف سی کی کوششوں سےصوبوں کو دستیاب فنڈز کے بہتراستعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایس آئی ایف سی  پلیٹ فارم سے حکومت نےمعیشت کو مستحکم کرنے کی  بھرپور کوشش کی اور آئی ایم ایف کا این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کا مطالبہ بھی عدم توازن دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور صوبوں کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کا مناسب وقت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں