لاہور: پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، گرین شرٹس فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔
نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف خاطرخواہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی تھی، ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے والے قومی پلیئرز وطن پہنچ چکے ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران استقبال کیلئے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے اہلخانہ اور مداح بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے، فائنل میں نیوزی لینڈ نے 2 کے مقابلے میں 6 گول سے پاکستان کو شکست دی تھی۔
قومی ہاکی ٹیم نے سیمی فائنل میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دےکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کا ہاکی نیشنز کپ اپنے نام کرلیا