منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

قومی ہائیڈروجن حکمت عملی کی تشکیل شروع کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: منصوبہ بندی کمیشن نے قومی ہائیڈروجن حکمت عملی کی تشکیل شروع کر دی جس کیلیے پالیسی گائیڈ لائنز اور ٹی او آرز تیار کیے جائیں گے۔

یہ پاکستان میں ہائیڈروجن اسٹریٹجی کی تیاری پر اہم پیشرفت ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن نے حکمت عملی کیلیے وزارت توانائی، سائنس، ماحولیات اور صنعت کے سیکریٹریز کو خطوط ارسال کر دیے۔

چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی پلاننگ اتھارٹیز کو بھی خطوط بھیجے گئے ہیں۔ حکمت عملی کیلیے ماہرین کی خدمات طلب کر لی گئیں، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور پی ای سی کو ورکنگ گروپ میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان گرین ہائیڈروجن بجلی بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل

منصوبہ بندی سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تبدیلی سے بھی مشاورت جاری ہے، حکومت نے ہائیڈروجن کو مستقبل کا توانائی کا ذریعہ قرار دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قابل تجدید توانائی سے سستا گرین ہائیڈروجن تیار ہونے کی صلاحیت ہے، اس کی مانگ بڑھنے پر پاکستان کیلیے برآمدات کے مواقع موجود ہیں۔

منصوبہ بندی کمیشن نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں گرین ہائیڈروجن پیداوار سے معیشت کو اربوں ڈالر کا فائدہ ممکن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں