لاہور: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اداروں کےلیےسب کوایک جگہ ہوناپڑتاہے، پی ٹی آئی نےہماری بدترین کردارکشی کی مگر ہم نےعثمان بزدار اورشہبازشریف میں قومی معاملات پرفرق نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اہم محکموں میں 6سے7سیکریٹری تبدیل ہوچکےہیں جب کہ آرمی چیف کےمسئلے پر حکومت نےسب کی جگ ہنسائی کرائی، انہیں ہاتھ پکڑکرچلایاجارہاہے،چھوڑیں تویہ گرجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سناہےوزیراعظم نےقانونی اورمعاشی ٹیم کوشاباش دی ہے، عوام پوچھ سکتےہیں کس بات کی شاباش دی ہے؟کیاآلوپیازکی قیمت آسمان تک پہنچانےپرشاباش دی ہے؟کیاصنعت کاپھٹہ بٹھانےپرشاباش دی ہے؟ ایچ ای سی اورصحت کابجٹ کاٹنے پر مبارکباددی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کاسفرخواب بن چکاہے،10لاکھ افرادبےروزگارہو چکےہیں وزیراعظم شاباش دےرہےہیں اور 6لاکھ سےزائدافرادخط غربت سےنیچے جاچکے ہیں، 2013میں پاکستان کی معیشت ایشیامیں تیزترین معیشت میں شمارہوتی تھی، آج پاکستان کی معیشت کاشمارسست رومعیشتوں میں ہوتاہے۔
حکومت کی سفارتی پالیسی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدترین سفارتی ناکامی ہےکہ مقبوضہ کشمیرسےکرفیونہیں ہٹ سکا، مقبوضہ کشمیر جیسا بلیک آؤٹ فلسطین میں بھی نہیں پھر وزیراعظم کونیندکیسی آتی ہے؟ مسئلہ کشمیرپروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکن ممالک کےدورےکیے؟ وزیر خارجہ مریدوں کےساتھ بیان داغ کرسمجھتے ہیں کہ کشمیرکاحق اداکردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پرتنازع کھڑےہوناوزراکےبیانات ہیں، ایلس ویلزنےبیان میں وزیراعظم،شیخ رشیداوردیگروزراکےبیانات کاحوالہ دیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی برآمدات کابیشترشماردرآمدات پرہوتاہے، اندھوں کی طرح درآمدات پرپابندی لگادی گئی ،برآمدات میں کمی آئی، عوام پہلےہی بجلی کےبل برداشت نہیں کرسکتے، بجلی کی قیمت میں اضافےسےبجلی چوری میں اضافہ ہوگا، عمران صاحب! آپ کی اورآپ کی کابینہ کی غربت ختم ہورہی ہے، جب آپ لوگ اتریں گےتو عوام ماضی کےتمام اسکینڈل بھول جائیں گے۔
(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والےکہتےتھے90دن میں رشوت ختم کردیں گےلیکن رشوت کےریٹ 100گنااوپر جا چکے ہیں، پہلے کبھی ایسا نہیں تھا،موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے، راتوں رات جب ڈالرکی قدربڑھی توکتنےلوگوں نےکروڑوں کمائے، کیاکسی نےتحقیق کی کہ کس نےراتوں رات ڈالرکمائے۔