ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

سال 2025 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سال 2025 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم 26 مئی سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ، جو یکم جون تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق 2025 کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ قومی پولیو مہم 26 مئی تا یکم جون ملک بھر میں منعقد ہو گی اور مہم ایک مرحلہ میں مکمل کی جائے گی۔

ذرائع این ای او سی نے کہا کہ جنرل علاقوں میں تین روزہ پولیو مہم ، دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے جبکہ حساس علاقوں میں پانچ روزہ مہم دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔

کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی اور حساس ایریاز میں سپیشل موبائل ٹیمز کمیونٹی بیسڈ ویکسینیشن کریں گی، ذرائع

قومی مہم میں 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی،مہم میں 6 تا 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے ڈراپس پلائے جائیں گے، وٹامن اے ڈراپس پلانے سے بچوں کی قوت مدافعت مضبوط ہو گی۔

پنجاب 36، بلوچستان 36، کے پی 36 اضلاع ، سندھ 30، آزادکشمیر 10، جی بی 10 اضلاع، اسلام آباد میں پولیو مہم چلے گی۔

مزید پڑھیں : ملک میں ایک روز کے دوران 2 پولیو کیسز رپورٹ

پنجاب میں 23 اعشاریہ 3 ملین بچوں ، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں، خیبرپختونخوا میں 73 لاکھ سے زائد بچوں اور بلوچستان میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد ، آزادکشمیر میں 7 لاکھ 42 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائے گی۔

قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز ڈیوٹی کریں گے، مہم میں 37549 ایریا انچارج، 8873 یو سی ایم اوز اور 3 لاکھ 27723 موبائل ٹیم ممبرز تعینات ، 11215 فکسڈ ٹیم اور 13364 ٹرانزٹ ٹیم ممبرز تعینات ہوں گے۔

خیال رہے رواں سال اب تک ملک بھر سے دس پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں