کراچی : قومی بچت اسکیم کی جانب سے منافع میں نصف فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا، بہود سیونگز پر شرح منافع 10.2 فیصد جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر شرح سود 5 فیصد ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی بچت کی جانب سےمنافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کی جانے والی سرمایہ کاری پر ہوگا، اعلامیہ کے مطابق بہبود سیونگز، اور پینشنر بینفیٹ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں 0.12 کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ دو فیصد اضافے کے ساتھ آٹھ اعشاریہ تین فیصد ہوگیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ پر منافع صفر اعشاریہ تین فیصد بڑھایاگیا ہے، سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع میں نصف فیصد اضافے کے بعد پانچ فیصد ہوگیا ہے۔
قلیل مدتی سرٹیفیکیٹ پر بھی منافعے کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے رواں سال اپریل کے آخر میں بھی قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 14 ماہ بعد اضافہ کیا گیا تھا۔