اشتہار

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا، شہدا فیملی ویلفیئر پر شرح منافع 16.56 فیصد کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز اکاؤنٹس پر منافع 16.56 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بڑھا دیا گیا ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ایک کروڑ پر ایک لاکھ 7 ہزار روپے منافع ملے گا جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں