تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مشیر قومی سلامتی کا صدر ٹرمپ کی طبیعت سے متعلق اہم اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر کی طبیعت سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے مشیر رابرٹ اوبرائن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طبعیت بہتر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن نے امریکی صدر کی حالت تشویشناک ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی طبیعت بہتر ہے، وہ دوبارہ وائٹ ہاوس جانا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں نے ٹرمپ کو اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث وائٹ ہاوس سے ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وائٹ ہاوس کے ڈاکٹروں کی جانب سے صدر ٹرمپ کےلیے اگلے اڑتالیس گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیا گیا تھا۔

کروناوائرس: ٹرمپ کی طبیعب اب کیسی ہے؟ اہم بیان سامنے آگیا

خیال رہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فوجی اسپتال سے جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بیماری کے اگلے چند ایام اصل امتحان ہوں گے، جلد صحت یاب ہوکر امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کی مہم میں شامل ہوجاؤں گا، صحتیابی کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -