اشتہار

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کے پی میں فاٹا کے انضمام سے متعلق فیصلے کی توثیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کشمیر، فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 5گھنٹےجاری رہا جس میں بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر توثیق اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو مزید انتظامی اور مالی اختیارات دینے پر اتفاق کیا گیا، فاٹا انضمام سے متعلق سیاسی جماعتوں اور پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا میں رواں سال اکتوبر میں بلدیاتی اور اپریل 2019 میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ فاٹا میں رائج ایف سی آر کو صدارتی حکم کے ذریعے منسوخ کیا جائے گا۔

پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ قانونی اور انتظامی معاملات طے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کمیٹی نے آئندہ دس سالوں کے اضافی فنڈز کی فراہمی کی بھی توثیق کردی۔

قومی سلامتی کمیٹی نے کشمیر، فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف پر اطمینان کا اظہار کیا، سرتاج عزیز نے کمیٹی کو آزاد کشمیراور گلگت بلتستان اصلاحات پر بریفنگ دی، اجلاس میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو مزید انتظامی اور مالی اختیارات دینے اورپانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کو اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کا بھی جائزہ اور ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی، شرکا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پراجاگر اور بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں سے اقوام عالم کو آگاہ کیا جائے، اس موقع پر  وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے اوآئی سی اجلاس کے حوالے سے بھی شرکاء کو اعتماد میں لیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں