تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے‘ آرمی چیف سمیت ایم سول ملٹری شخصیات اجلاس میں شرکت کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات پر ملک کی اعلیٰ ترین سول اور عسکری قیادت وزیراعظم ہاؤس میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے جہاں ملک کی خارجہ اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

یہ اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقد ہورہا ہے اور حکومت کی جانب سےوزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیردفاع خرم دستگیر، اسحاق ڈاراوراحسن اقبال شریک ہیں جبکہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی اجلاس میں شامل ہیں۔

اجلاس میں شریک عسکری حکام میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ، ایئرچیف اور نیول چیف شامل ہیں جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے امریکی وزیرخارجہ کا اظہارلاتعلقی*

ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار، ڈی جی ایم آئی،ڈی جی آئی بی اوردیگر حکام شریک بھی اس اہم ملاقات میں موجود ہیں اورخارجہ حکام اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’ڈو مور‘ کے مطالبے کے بعد سے پاک امریکہ تعلقات انتہائی سرد مہری کا شکار ہیں اور پاکستان کی جانب سے امریکی عہدیداروں کو بغیر شیڈول دورہ کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حالیہ صورتحال کے تناظر میں چین اور روس نے امریکی موقف پر شدید تنقید کی ہے اور خطے میں قیامِِ امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں ا عتراف کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

دریں اثناء‘ ا سی حوالے سے قومی اسمبلی میں بھی انتہائی اہم اجلاس جاری ہے جس میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ‘ شیخ رشید اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خاں نے خطاب کیا اور ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہارِخیال کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -