تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان کی خوش حالی اور امن قانون کی عمل داری میں ہے: قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں‌ ملکی سلامتی اور داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق آج 6 اکتوبر کو ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تین گھنٹے جاری رہا.

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے دورہ چین سے متعلق کمیٹی ارکان کو آگاہ کیا، اجلاس میں ملکی سلامتی اوردفاع کے عزم کا اظہار کیا گیا.

سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کی خوش حالی امن و استحکام اور قانون کی عمل داری میں ہے، ملکی سلامتی و ترقی امن اور  استحکام سے مشروط ہے.

تین گھنٹے جاری رہنے والے اس طویل اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور امن وسلامتی سے متعلق سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی شرکت کی.

اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی ،اسد عمر، فوادچوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یارآفریدی بھی موجود تھے.

یاد رہے کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

Comments

- Advertisement -