منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ، افتتاح کل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل ہوگا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے، اسٹیڈیم کراچی کاافتتاح کل ہوگا، رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے۔

رنگارنگ افتتاحی تقریب میں مایہ ناز گلوکارعلی ظفر،ساحر علی بگا اور شفقت امانت علی اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگائیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں شاندارآتش بازی اور زبردست لائٹ شو کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم نے نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ 28 ستمبر کو اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام شروع اور 31 جنوری کو مکمل ہوا، نیشنل اسٹیڈیم میں پویلین کو مکمل گرا کر تعمیر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرانکلوژرمیں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں، شائقین اور کھلاڑیوں کیلئےعالمی معیارکی سہولتوں کااضافہ کیا یے ساتھ ہی نئی ایل ای ڈی لائٹس، جدید اسکور اسکرینز اور گرل نصب کی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ شائقین کےبہترویوکےلئےجنگلےختم کردیےگئے ییں ، ہاسپٹلٹی باکسزکی تزئین و آرائش کی گئی ہے اور پیڈسٹرین برج بھی تعمیرکیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اسٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کوسراہتے ہوئے کہا ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی ٹیم نے انتھک محنت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں