اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

صاحبزادہ فرحان نے کامران اکمل کا 8 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: صاحبزادہ فرحان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں خوئٹہ کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر کامران اکمل کے 8 سال پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

صاحبزادہ نے صرف 72 گیندوں پر ناقابل شکست 162 رنز بنائے، 2017 میں راولپنڈی میں اسلام آباد کے خلاف لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے کامران اکمل نے 150 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

14 چوکوں اور 11 چھکوں پر مشتمل فرحان کی اننگز نے پشاور کو نیشنل ٹی 20 کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

فرحان نے ٹی 20 فارمیٹ میں مشترکہ تیسرا سب سے زیادہ اسکور بھی بناای، سابق ویسٹ انڈین لیجنؑڈ کرس گیل کی طرح جو آر سی بی کی نمائندگی کرتے ہوئے پونے واریئرز کے خلاف 175 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ان کے بعد آسٹریلیا کے ایرون فنچ ہیں جنہوں نے زمبابوے کے خلاف 172 رنز بنائے تھے۔

زمبابوے کے ہیملٹن مساکڈزا نے ڈومیسٹک ٹی 20 میچ میں ناقابل شکست 162 رنز بنائے، حضرت اللہ زازئی نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں یہی اسکور بنایا تھا۔

پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 239 رنز بنائے۔

29 سالہ کھلاڑی جو پہلے ہی ٹورنامنٹ میں دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری بناچکے ہیں اب پاکستان میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں اور 19.3 اوورز میں پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں