اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کا بڑا اعزاز، ٹی 20 میچز میں فتوحات کی سنچری مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں جیت کر 100 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز کپتان بابر اعظم کی سربراہی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتوحات کی سنچری مکمل کرلی۔

گرین شرٹس کی جانب سے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں فتح حاصل کی اور 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی۔

ٹی ٹوئنٹی کے اس سفر میں پاکستان نے 99 میچز مقررہ اوورز میں جیتے جب کہ ایک میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور ‏میں جیتا۔

کرکٹ کی ویب سائٹس کے مطابق پاکستان نے 164 میچز میں سے 100 میں فتح حاصل کی جبکہ 59 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں