جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

نیشنل انڈر 19 کپ کی تاریخ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

28 جون سے شروع ہونے والے نیشنل انڈر 19 کپ میں مقابلے کی فضاء بڑھانے کے لیے پی سی بی نے سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو انڈر 19 کھلاڑیوں کی کوچنگ کی ذمہ داری دی ہے۔ اس اقدام سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرزاق سینٹرل پنجاب انڈر19 بلیوز، ارشد خان بلوچستان انڈر19 بلیوز ، عمران فرحت سینٹرل پنجاب انڈر19 وائٹس، غلام علی سندھ انڈر 19 وائٹس، شاہد انور سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس اور اعجاز احمد جونیئر ناردرن انڈر 19 وائٹس کے ہیڈ کوچز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اعزاز چیمہ، ظہور علی، سمیع اللہ نیازی، رفعت اللہ مہمند، شعیب خان اور ہمایوں فرحت بحیثیت اسسٹنٹ کوچز فرائض سرانجام دیں گے۔فرسٹ کلاس کرکٹرز اقبال امام سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز، محمد مسرور سندھ انڈ ر 19 بلیوزاور حبیب بلوچ بلوچستان انڈر 19 وائٹس کی کوچنگ کریں گے۔

- Advertisement -

فرسٹ کلاس کرکٹ سیزن شروع ہوتے ہی سینئر کوچز دوبارہ اپنی متعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سینئر ٹیموں کو جوائن کرلیں گے۔

8 جولائی تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی 12 ٹیموں کو دو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں شامل چھ بلیوزاسکواڈزکے میچزاسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پول بی میں شامل وائیٹ اسکواڈز کے میچز لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ سیزن کی طرح رواں برس بھی نیشنل انڈر 19 کپ میں مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ 50 اوورز پر مشتمل اس فارمیٹ میں ہر ٹیم کو گروپ مرحلے میں پانچ میچز کھیلنے ہیں۔

ہر اسکواڈ 15 کھلاڑیوں اور 5 ریزروپلیئرز پر مشتمل ہے۔اسکواڈ میں صرف ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو یکم ستمبر 2003 کو یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں