تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘وزیراعظم عمران خان محب وطن ہیں’

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کھل کر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے اور بڑا بیان دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان محب وطن ہیں، انہوں نے آئین و قانون کی پاسداری کا علم اٹھا رکھا ہے، تمام قومی سیاسی قیادت کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کو ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں ہارس ٹریڈنگ کا بھی ذکر کیا ہے، وہ آرٹیکل 63 اے پر بالکل صحیح موقف رکھتے ہیں، لوٹا کریسی روکنے کے بھی اقدامات کیے جائیں، روپے کے لین دین کی جو روش شروع ہو چکی ہے یہ سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شروع میں ہم ہزاروں لاکھوں کی بات سنتے تھے، پھر کروڑوں اور اب اربوں کی بات سنتے ہیں، اگر کوئی شخص کسی کا آلہ کار بن کر اربوں روپے لا کر ممبروں کو خریدنا شروع کر دے تو آدھے سے زیادہ ممبر خریدنے کا دعویٰ کر سکتا ہے، ایسے لوگ ملک کی خدمت کس منہ سے کر سکتے ہیں؟

ق لیگ کے سربراہ الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو فوری اقدامات کرنے ہونگے، شاید عدالتوں کو بھی یہ ذمہ داری لینی پڑے ورنہ یہ رجحان اتنا بڑھ جائے گا کہ ساری الیکشن اصلاحات دھری کی دھری رہ جائیں گی۔

چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کے سیاسی حالات ایسے بنائے جا رہے ہیں جیسے ملک میں کوئی آئین ہی نہیں ہے، حالانکہ میرے خیال میں ایسی کوئی بات نہیں، آئین پاکستان ہی سپریم ہے، سب سیاسی جماعتوں کو قانون کے مطابق لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا، اس نازک صورتحال میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں تاکہ سیاسی بحران ختم ہو سکے۔

Comments

- Advertisement -