نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر ہاکی نیشنز کپ اپنے نام کرلیا ہے۔
کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 کے مقابلے 2 گول سے شکست دے کر ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کوارٹر میں دو، دوسرے میں تین چاور چوتھے کوارٹر میں ایک گول اسکور کیا۔
نیوزی لینڈ کے کوزلیٹ کے نے دو، تھامس، فنڈلے، بوئیڈا اور سیم نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔
پاکستان کی جانب سے زکریا حیات اور سفیان خان نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
پاکستان کے افراز، سفیان خان اور رانا وحید نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔
فرانس کو دوسرے کوارٹر تک 2-0 کی برتری حاصل تھی، پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں تین گول داغ دیے۔
فرانس کی جانب سے آخری کوارٹر میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا گیا تھا۔