پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

وہ قدرتی غذائیں جو نظر کی کمزوری دور کرسکتی ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور بصارت یا آنکھوں کے دیگر امراض میں مبتلاء لوگ اگر ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں وٹامن اے کی وافر مقدار موجود ہو تو مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے لوگ فضائی آلودگی سمیت متعدد وجوہات کی وجہ سے آنکھوں کے مرض میں تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں اور اس کی وجہ سے سوزش، اندھیرے میں دیکھنے، روشنی کو برداشت کرنے یا پھر بصارت کی کمی جیسے مسائل پیش آرہے ہیں۔

آنکھوں کی بیماریوں سے تقریباً ہر ہی عمر کے مرد، خواتین، بچے اور بچیاں متاثر جو معالج کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔

- Advertisement -

لندن میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن غذاؤں میں ’وٹامن اے‘ پایا جاتا ہے اگر وہ آنکھوں کے امراض میں مبتلا شخص استعمال کریں تو اس مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق نظر کی کمزوری کا جشمہ لگانے والے افراد اگر ٹماٹر یا وٹامن اے والی اشیاء استعمال کرتے ہیں تو اُن کا چشمہ اتر سکتا ہے، علاوہ ازیں کمزور بصارت والے افراد کو ماہرین نے سلاد، خوبانیم شملہ مرچ، مچھلی، دودھ، گاجر، مکھن، سبز مرچیں، پالک، خشک خوبانی اور پیپتا وغیر استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں