پاکستانی ڈراموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والی نوشین شاہ نے اب تک شادی نہ کرنے کا طعنہ دینے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
لاہور میں سجنے والے ’برائیڈل کیٹیور ویک‘ میلے میں نوشین شاہ اور دیگر فنکاروں کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
ایک انسٹاگرام صارف نے نوشین شاہ کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ مجھے اداکاراؤں پر افسوس ہے، ان میں سے زیادہ تر شادی کرنے کے بجائے صرف دلہن کا لباس پہنچ کر ماڈلنگ کرتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے صارف کے کمنٹ کا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’جانِ من، براہ کرم ہمیں تھوڑا موقع دیں اور افسوس نہ کریں کیونکہ ہم دونوں تو ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں ہیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ شادی کرنا کسی کے بس میں نہیں یہ اللہ تعالیٰ لوگوں کے جوڑے بنایا ہے۔
نوشین شاہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں زندگی کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھایا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ تین سال قبل میں اپنی زندگی سے خوش نہیں تھی اور میرا دل سکون میں نہیں تھا، مجھے ہر کام کرنے کی جستجو رہتی تھی لیکن اس کے باوجود میں بہترین طریقے سے کچھ نہیں کر پاتی تھی۔
نوشین شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ کاموں کا ٹھیک طرح سے نہ ہونا مجھے بے سکون رکھتا تھا، یہی نہیں ایک دو راتیں میری زندگی میں ایسی بھی آئیں جب میں پوری رات سو نہیں پائی، میں پوری رات روتی رہی اور اللہ سے دعا کی کہ کسی طرح مجھے جائے نماز تک جانے کی توفیق عطا فرما دے۔