پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

صدر محراب پور پریس کلب عزیز میمن کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہروفیروز: سندھ کے شہر نوشہروفیروز سے صدر محراب پور پریس کلب عزیز میمن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نوشہروفیروز سے صدر محراب پور پریس کلب عزیز میمن کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے مقتول کو تار سے گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو تعلقہ اسپتال محراب پور منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عزیز میمن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں: نوشہرو فیروز میں فائرنگ : خاتون پی پی رکن سندھ اسمبلی جاں بحق

دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام نے بھی صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوشہروفیروز میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئی تھیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شہناز انصاری کو 3 گولیاں لگیں اور انہیں تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شہلا رضا نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہنازانصاری کی کسی سےذاتی دشمنی نہیں تھی وہ اپنےعلاقےمیں سوشل ورکر کے طورپرجانی جاتی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں