جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سربراہ پاک بحریہ کی کویتی آرمی چیف سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کویت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کویتی آرمی چیف، نیول فورسز کے سربراہ اور کمانڈر کوسٹ گارڈ سے ملاقاتیں کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سعودی عرب کے بعد کویت کے دورے پر ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کویتی آرمی چیف، نیول فورسز کے سربراہ اور کمانڈرکوسٹ گارڈ سے ملاقاتیں کی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعلقات اور باہمی اشتراک کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے بحری دہشت گردی کی جنگ میں کردار پر روشنی ڈالی۔

کویتی حکام نے بحری امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو بھی سراہا بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کویت کی بحریہ کے جہاز کا بھی دورہ کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں