اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو 1ہزارکلومیٹرسے زائد ساحلی پٹی سے نوازا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ میری ٹائم ڈے 2019 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہرسال 26 ستمبرکو میری ٹائم کاعالمی دن منایا جاتا ہے، آج کا موضع میری ٹائم میں خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو 1ہزار کلومیٹرسے زائد ساحلی پٹی سے نوازا ہے، سی پیک سے پاکستان میں میری ٹائم سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ خواتین کی میری ٹائم میں دلچسپی فوائد کے لیے مددگارہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹرمیں خواتین کی خدمات کو بروئےکارنہیں لایا گیا، پاک بحریہ خواتین کو بااختیار بنانے کےعزم کا اعادہ کرتی ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹرکی ترقی کے لیے صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں، بحریہ یونیورسٹی میں ماسٹر، گریجویٹ پروگرام کا آغازہوچکا ہے۔