The news is by your side.

Advertisement

سمندری وسائل کے دیرپا استعمال اور بقا کیلئے اپنےعزم کا اعادہ کرتے ہیں، نیول چیف

اسلام آباد : نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےسمندروں کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہم سمندری وسائل کے دیرپا استعمال اور بقا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اقوام عالم کے ساتھ آج سمندروں کا عالمی دن منا رہی ہے، سمندروں کے عالمی دن کے لیے اقوام متحدہ کا منتخب موضوع “صنف اورسمندر ” ہے۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سمندروں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا سمندروں سے جڑی معیشت میں خواتین کا کردار اہم ہے، سمندری وسا ئل کے دیرپا استعمال اور بقا کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا دن کو منانے کا مقصداس شعبےمیں خواتین کےکردارکی حوصلہ افزائی ، سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور انسانی سرگرمیوں کے سمندر  پراثرات سےعالمی برادری کوروشناس کرانا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا سمندری وسائل کے دیرپا استعمال کےفروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ساحل کی صفائی، سمندری وسائل سے آگاہی کے لیے واک اورسیمینارزکیے جارہے ہیں جبکہ سمندر اور سمندری وسائل سے آگاہی کے لیے پاک بحریہ نے مختصر ویڈیو بھی ریلیز کی ہے۔

خیال رہے سمندروں کاعالمی دن 1992 میں ریوڈی جینرو میں ہونے والی زمین کے نام سے منعقد کی جانے والی کانفرنس سے منانے کا آغاز ہوا جبکہ یہ دن اقوام متحدہ کے تحت 2008 سے ہرسال سمندر کے تحفظ کا شعوراجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں