اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اقبال کے پیغام پرعمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پرگامزن ہوسکتے ہیں، ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کراس پرعمل کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے زیر اہتمام پہلی 2 روزہ قومی کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس کا موضوع فلسفہ اقبال کی آفاقیت اور اس کی شخصی وسماجی افادیت تھا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کے پیغام پرعمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پرگامزن ہوسکتے ہیں، ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کراس پرعمل کرنا چاہیے۔
ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ اقبال کے خوابوں کے مسلمان، معاشرے کے لیے فائدہ مند شہری بن سکیں گے۔
جہازوں کی شمولیت سے جنگی صلاحیتوں، قیام امن کی استعداد میں اضافہ ہوگا، نیول چیف
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ مِلجَم کلاس جنگی جہازکی اسٹیل کٹنگ کی تقریب پاک ترک دوستی کا تابندہ باب ہے۔
ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے تیار کیا جانے والا یہ جہاز تباہ کن ہتھیاروں، ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جہازوں کی شمولیت سے جنگی صلاحیتوں، قیام امن کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔